Friday, April 19, 2024

مالی سال 15-2014کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی

مالی سال 15-2014کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی
June 30, 2015
کراچی(92نیوز)موجودہ مالی سال کےآخری کاروباری روزکراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان دیکھا گیا ہے 100انڈیکس میں ٹریڈنگ کےدوران 200سےزائدپوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سٹاک ایکسچینج میں آج ٹریڈنگ کاآغازتیزی سےہوااورکےایس ای ہنڈؑرڈ انڈیکس دوسواڑتیس پوائنٹس اضافےسےچونتیس ہزار تین سوبائیس پوائنٹس پرپہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق مالی سال کےآخری کاروباری روزسرمایہ کارکمپنیزاپنےحصص کی قیمت میں اضافہ کرکےبہترپوزیشن پرمالی سال کا اختتام کرنا چاہتی ہیں ۔