Thursday, April 18, 2024

مالی حکومت اور الطوارق باغیوں میں امن معاہدے پر دستخط، معاہدےکی رو سے ازواد کے علاقے کو زیادہ خودمختاری دی جائیگی

مالی حکومت اور الطوارق باغیوں میں امن معاہدے پر دستخط، معاہدےکی رو سے ازواد کے علاقے کو زیادہ خودمختاری دی جائیگی
June 21, 2015
مالی (ویب ڈیسک) مالی حکومت اور ملک کے شمالی علاقے ازواد کی باغی تحریکوں کے اتحاد میں امن معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت حکومت ازواد کو زیادہ خودمختاری دے گی۔ الجزائر حکومت کی ثالثی سے طے پانے والے معاہدے کے تحت حکومت شمالی صحرائی علاقے میں اسلامی شدت پسندوں کیخلاف بھرپور کارروائی کر پائے گی جبکہ اسے ازواد میں داخلی خودمختاری کیلئے بار بار کی شورشوں سے نجات مل جائیگی۔ ازواد میں مالی کی انیس سو ساٹھ میں فرانس سے آزادی کے بعد سے چار بار شورش ہو چکی ہے۔ حکومت اور اس کی حامی مسلح تنظیموں کے درمیان پہلے ہی معاہدے پر دستخط ہو گئے تھے لیکن ازواد کی تحریکوں کے اتحاد نے مہاجرین کی واپسی، سیکیورٹی انتظامات اور خطے کی ترقی کے منصوبے پر مراعات کے لئے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا۔