Wednesday, April 24, 2024

مالٹا کے وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

مالٹا کے وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا
November 27, 2019
مالٹا ( 92 نیوز ) مالٹا کی  صحافی کروانا گیلیزیا کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ وزیر اعظم جوزف مسقط کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے ۔ وزیر اعظم جوزف مسقط کو اس وقت عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جب پارلیمنٹ کے باہر جمع ہزاروں افراد نے اُن کیخلاف مظاہرہ  کیا اور  انڈے پھینکے ۔ مظاہرین نے  اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ شدید نعرے بازی کرتے ہوئے  جوزف مسقط سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ، خبر ایجنسی کے مطابق سیاسی بحران صحافی کروانا گیلیزیا کے قتل کی تحقیقات  کے سلسلے میں تین وزرا کے استعفے کے بعد شروع ہوا۔ صحافی کروانا گیلیزیا 2017میں کار بم دھماکے میں ہلاک ہوگئیں تھیں انہوں نے پانامہ پیپرز کے ذریعے جوزف مسقط کی اہلیہ اور دیگر حکومتی شخصیات کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑا تھا۔