Friday, April 26, 2024

مالٹا کی خاتون صحافی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، وزیر اعظم مستعفی

مالٹا کی خاتون صحافی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، وزیر اعظم مستعفی
December 1, 2019
مالٹا ( 92 نیوز) مالٹا میں خاتون صحافی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی ،  وزیراعظم جوزف مسکیٹ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا، وزیراعظم کے چیف آف اسٹاف کیتھ شیمبری اور 2 وزرا پہلے ہی خاتون صحافی کے قتل کیس میں مستعفی ہو چکے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم جوزف مسکیٹ 18 جنوری کوعہدہ چھوڑ دیں گے ، مسکیٹ کو خاتون صحافی ڈیفنی کاروانا گیلیزیا کے قتل کے معاملے مناسب اقدامات نہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور ڈیفنی کاروانا کے اہلخانہ اور مظاہرین سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ قتل کیس میں وزیراعظم کے چیف آف اسٹاف کیتھ شیمبری اور 2 وزرا پہلے ہی مستعفی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب ڈیفنی کاروانا کے قتل کےالزام میں بزنس ٹائیکون یورگن فینچ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالت نے ان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔خاتون صحافی کو 2017 میں کار بم دھماکے میں ہلاک کیا گیا تھا۔