Friday, April 26, 2024

مالم جبہ میں ملکی تاریخ کی پہلی سنو میراتھن ریس، غیرملکی کھلاڑیوں کی بھی شرکت

مالم جبہ میں ملکی تاریخ کی پہلی سنو میراتھن ریس، غیرملکی کھلاڑیوں کی بھی شرکت
March 8, 2020
سوات (92 نیوز) سوات کی برف پوش وادی مالم جبہ میں ملکی تاریخ کی پہلی سنو میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا، سنومیراتھن ریس میں ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ ملکی تاریخی میں پہلی بار خیبرپختونخوا کی حسین وادی سوات کے میجک ماؤنٹین کے مقام پر پہلی سنو میراتھن ریس منعقد ہوئی، ریس میں ملک بھر سے 115 اتھلیٹس نے حصہ لیا، کھلاڑیوں کے مابین 5 ، 10 اور 21 کلومیٹر ریس کی تین کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے۔ اکیس کلومیٹر ریس کیٹیگری میں سہیل عامر نے پہلی، ابرار حسین نے دوسری اورفدا محمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 10کلومیٹر کے مقابلوں میں محب اللہ نے پہلی، عالم زیب نے دوسری اورفرزند علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 5 کلومیٹر کے مقابلوں میں محمد رحیم پہلے نمبر پر رہے، احسان خورشید اورجواد بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ ان مقابلوں میں پنجاب، اسلام آباد کے کھلاڑیوں سمیت غیرملکی خاتون کھلاڑی نے بھی شرکت کی، میراتھن ریس کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات اور میڈلز تقسیم کئے گئے۔