Monday, May 6, 2024

مالم جبہ میں سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی

مالم جبہ میں سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی
September 8, 2020

سوات ( 92 نیوز) ضلع سوات کی وادی مالم جبہ  کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے، وادی کے حسین نظاروں کو دیکھنے سیاحوں کی بڑی تعداد مالم جبہ پہنچ گئی۔

جنت نظیر وادی مالم جبہ آج کل سیاحوں کے توجہ کا مرکز بنی ہے جہاں سیاح معتدل موسم اور خوبصورت نظاروں سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

سیاحوں کی دلچسپی اور سہولت کے پیش نظر 2008 کی دہشت گردی میں تباہ ہونے والا فائیو سٹار ہوٹل 12 سال بعد دوبارہ تعمیرکرلیا گیا جس کا افتتاح معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کیا۔

مالم جبہ آئے ہوئے سیاح جہاں چیئر لفٹ سے مزے لے رہے ہیں وہیں مالم جبہ کے قدرتی حسن کا دل کھول کر تعریف بھی کر رہے ہیں۔