Tuesday, May 21, 2024

مالم جبہ میں تین روزہ اسنو فیسٹیول اختتام پذیر

مالم جبہ میں تین روزہ اسنو فیسٹیول اختتام پذیر
January 20, 2020
سوات ( 92 نیوز) سوات کی برف پوش وادی مالم جبہ میں تین روزہ اسنو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، میلے میں آئس ہاکی اور اسکیئنگ سمیت مختلف ونٹر گیمز کھیلی گئیں، سیاح جہاں اسنو فیسٹیول سے لطف اندوز ہوئے وہیں خٹک ڈانس سے بھی خوب محظوظ ہوئے۔ پاکستان کے سوئٹزرلینڈ سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ  میں سنو فیسٹیول اختتام کو پہنچا ، میلے میں آئس ہاکی، سکیئنگ، سپیڈ سکیٹنگ اور دوسرے کھیلوں کے مقابلے ہوئے ۔ ان مقابلوں نے مالم جببہ کی رونقیں دوبالا کر دیں ۔ میلے میں کھیلوں کے ساتھ وہاں روایتی خٹک ڈانس نے سماں باندھ لیا   ، موسیقاروں نے رباب کے تار چھیڑے توسریلی موسیقی نے کانوں میں رس گھول دیا۔برف پوش وادی میں موسیقی کی خوبصورت دھنیں بجیں تو سیاح جھومنے پر مجبور ہو گئے۔ میلے سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں کی بڑی تعداد مالم جبہ امڈ آئی ، سنو سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد سے سیاحت کے فروغ سمیت مقامی کھلاڑیوں کو بھی آگے آنے کے مواقع ملیں گے۔