Monday, May 13, 2024

مالم جبہ، امیر مقام کی رہائش گاہ میں آتشزدگی، 2 منزلیں مکمل طور پر جل گئیں

مالم جبہ، امیر مقام کی رہائش گاہ میں آتشزدگی، 2 منزلیں مکمل طور پر جل گئیں
August 30, 2020
پشاور (92 نیوز) مالم جبہ میں امیر مقام کی رہائش گاہ میں آتشزدگی، 2 منزلیں مکمل طور پر جل گئیں۔ امیر مقام کی رہائش گاہ میں لگنے والی آگ نے تیسری منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ رہائش گاہ میں رہنماء پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی دیگر مہمانوں سمیت موجود تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔