Saturday, April 20, 2024

مالم جبہ اراضی کیس،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نیب پشاور آفس میں پیش ہو گئے

مالم جبہ اراضی کیس،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نیب پشاور آفس میں پیش ہو گئے
December 17, 2018
پشاور ( 92 نیوز) مالم جبہ ارضی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نیب آفس پشاور میں پیش  ہو گئے ۔ محمود خان سے سابق دور میں وزیرسیاحت کی حیثیت سے 275 ایکڑ اراضی نجی کمپنی کو لیز پر دینے سے متعلق سوالات کئے گئے ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بغیر پروٹوکول کے نیب آفس پیش ہوئے ، نیب افسران کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے مالم جبہ اراضی اراضی اسکینڈل  سے متعلق سوالات کئے گئے ۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اس کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں ، نہ تو سمری پر دستخط کئے اور نہ ہی کوئی حکم دیا۔ محمود خان نے کہا کہ  وزیرسیاحت تھا لیکن اراضی لیز پر دینے کے معاملے سے تعلق نہیں، نیب آفس میں یہ میری آخری پیشی ہے۔ محمودخان پشاور، نیب نے مجھے کلین اینڈ کلیئر قراردے دیا،مجھے کوئی سوالنامہ نہیں دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ  مجھے صرف اس لئے بلایا گیا کہ میں وزیر سیاحت تھا۔