Thursday, March 28, 2024

مالم جبہ اراضی اسکینڈل ،خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر عاطف خان بھی نیب میں پیش ہو گئے

مالم جبہ اراضی اسکینڈل ،خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر عاطف خان بھی نیب میں پیش ہو گئے
December 19, 2018
پشاور ( 92 نیوز) مالم جبہ اراضی اسکینڈل میں  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے بعد سینئر وزیر عاطف خان بھی نیب میں پیش  ہو گئے ۔ عاطف خان نیب پشاور میں پیش ہوئے تو ان سے مالم جبہ اراضی اسکینڈل سے متعلق پوچھ گچھ  کی گئی ۔ میڈیا سے گفتگو میں عاطف خان کا کہنا تھا کہ نیب نے مجھے سوالنامہ دیا ہے، مجھ پر ایک پیسے کی کرپشن  ثابت ہوجائےتو  قصور وار ہوں گا، میں نے نیب کو کہا ہے  دیکھیں کہ کوئی غلط کام ہوا ہے؟۔ نیب نے عاطف خان کو14 دسمبر کو بھی  طلب کیا تھا لیکن   بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی مالم جبہ اراضی اسکینڈل میں  نیب کے روبرو پیش ہوچکے ہیں ۔ دوسری جانب  نیب خیبر پختونخوا نے سابق وفاقی وزیرارباب عالمگیر کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کردیا۔ نیب کی جانب سے 33 کروڑ کے دائر کردہ ریفرنس میں   ارباب عالمگیرکی اہلیہ عاصمہ عالمگیر کو بھی نامزد کیا  گیا ہے ۔دونوں سابق وزرا پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔