Friday, March 29, 2024

مالدیپ کے نئے صدر ابراہیم محمد صولیح نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مالدیپ کے نئے صدر ابراہیم محمد صولیح نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
November 18, 2018
مالے (92 نیوز) مالدیپ کے نئے صدر ابراہیم محمد صولیح نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی شریک ہوئے۔ حلف برداری کی تقریب دارالحکومت مالے کے فٹبال اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی۔ ابراہیم محمد نے ستمبر میں منعقدہ  الیکشن میں سابق صدر عبداللہ یامین کو شکست دی تھی۔ وہ سابق صدر محمد نوشید کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی سربراہان مملکت بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے۔ ابراہیم محمد نے ملکی قرضوں کی ادائیگی کا نعرہ لگا کر الیکشن میں کامیابی سمیٹی ہے۔