Monday, May 6, 2024

ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں: نوازشریف ، پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں مدد کی: مالدیپ صدر، مختلف معاہدوں پر دستخط

ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں: نوازشریف ، پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں مدد کی: مالدیپ صدر، مختلف معاہدوں پر دستخط
May 7, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، تمام ممالک کو چاہیے کہ تعاون میں فروغ کےلئے کام کریں۔ اس موقع پر پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کےلئے ایم او یوز پر دستخط کر دیئے گئے جبکہ صدرعبداللہ یامین نے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ مالدیپ کے صدر کی پاکستان آمد پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں خطاب کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مالدیپ کے صدر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، دونوں ممالک میں تعاون کو فروغ دینے کےلئے مزید اقدامات کرنا ہونگے ۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور مالدیپ کے وزیرحسین شریف نے کھیل کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ مالدیپ کے صدر نے کہا کہ پرتپاک استقبال پر حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ مالدیپ کے صدر کا کہنا تھا کہ سونامی کی تباہ کاریوں کے بعد پاکستان نے بھرپور ساتھ دیا، پاکستان نے مشکل کی ہر گھڑی میں مدد کی ہے جسے فراموش نہیں کر سکتے۔