Friday, April 26, 2024

مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین پر منی لانڈرنگ کا الزام ثابت ہو گیا

مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین پر منی لانڈرنگ کا الزام ثابت ہو گیا
November 28, 2019
مالی (92 نیوز) مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین پر منی لانڈرنگ کا الزام ثابت ہو گیا۔ فوجداری عدالت نے سابق صدر کو 5 سال قید اور 5 ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی۔ عبداللہ یامین پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے دور صدارت میں ملک کے متعدد جزیروں کی لیز کی مد میں پرائیویٹ کمپنی کے ذریعے ملکی خزانے سے غیر قانونی طور پر 1ملین ڈالر حاصل کئے تھے، جزیروں کو ہوٹل ڈویلپمنٹ کیلئے لیز پر دیا گیا تھا۔ فوجداری عدالت میں یہ الزام سچ ثابت ہوا،جس کے بعد عدالت نے پہلے سے زیر حراست سابق صدر کو 5 سال قید اور 5 ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی۔ عبداللہ یامین کے وکیل نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔