Wednesday, April 24, 2024

مالاکنڈ میں لیویز نے ڈاکووں کے خطرناک بین الصوبائی گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کا متعدد وارداتوں کا اعتراف

مالاکنڈ میں لیویز نے ڈاکووں کے خطرناک بین الصوبائی گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کا متعدد وارداتوں کا اعتراف
May 17, 2015
مالاکنڈ (92نیوز) مالاکنڈ خاص میں لیویزنے بین الصوبائی ڈاکوگروہ کے پانچ ارکان کوگرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، نقدی اور لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا گیا۔ پوسٹ کمانڈر لیویز پوسٹ سلیم خان نے میڈیاکوبتایاکہ ڈکیت گروہ نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ گزشتہ رات مالاکنڈ کے علاقہ پیران کلے میں ڈکیت گروہ نے ایک گھر میں گھس کراہل خانہ کواسلحہ کی نوک پریرغمال بناکراطمینان سے لوٹ مارکی، ملزمان گھرسے طلائی زیورات ،نقدی،موبائل فونزاوردیگرقیمتی سامان لوٹ کرفرارہوگئے۔ اہل علاقہ نے مساجد میں اعلانات کئے اورڈاکووں کا پیچھا کرنے کیلئے مسلح ہوکرگھروں سے باہر نکل آئے۔ اطلاع ملتے ہی لیویزپوسٹ مالاکنڈ کے اہلکارعلاقے میں پہنچ گئے اورچابک دستی کامظاہرہ کرتے ہوئے مالاکنڈ کے پہاڑی راستے سیل کئے اورآپریشن شروع کرڈاکوکے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔ ڈکیت گروہ جبن کے راستے فرارہورہے تھے کے وہاں پر موجود لیویزکے ہتھے چڑھ گئے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا گیا۔ پوسٹ کمانڈر سلیم خان نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کاجسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ دوران تفتیش انہوں نے بنوں ، کوہاٹ اورکرک میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔ ملزمان کاتعلق بھی کوہاٹ اوربنوں سے ہے جوبین الصوبائی ڈکیت گروہ کیلئے کام کررہے ہیں اورڈکیتی کی غرض سے مالاکنڈآئے ہوئے تھے۔