Monday, September 16, 2024

مالاکنڈ: مسافرگاڑی کھائی میں گرنے سے11 افراد جاں بحق

مالاکنڈ: مسافرگاڑی کھائی میں گرنے سے11 افراد جاں بحق
January 31, 2017
مالاکنڈ(92نیوز)ملاکنڈ میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے گیارہ افراد جاں بحق نو زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں پانچ خواتین دو بچے بھی شامل ہیں حادثے میں ممتا سے محروم ہونے والے بچے کے ورثاءکی تلاش جاری ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بدقسمت گاڑی بٹ خیلہ سے درگئی جارہی تھی جومالاکنڈ ٹاپ پر تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں پانچ خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں، حادثے میں نو افراد زخمی ہوئے جنہیں بٹ خیلہ اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے کا شکارہونے والی گاڑی زیادہ گہرائی میں گرنے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو لاشیں اور زخمی افراد نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری طرف  بٹ خیلہ ہسپتال میں ایک ایسا لاوارث بچہ بھی زیر علاج ہے جو خود زخمی ہے اور اس کی ماں حادثے کی نذر ہوئی، اسپتال انتظامیہ کو بچے کے ورثاءکی تلاش ہے۔