Thursday, April 18, 2024

مالاکنڈ: بٹ خیلہ میں بارہ سال بعد کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد

مالاکنڈ: بٹ خیلہ میں بارہ سال بعد کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد
November 28, 2017

بٹ خیلہ (92 نیوز) مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ میں بارہ سال بعد کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑی ڈھول کی تھاپ پر میدان میں اُترے۔ مالاکنڈ کی ٹیم نے بٹ خیلہ کو چت کر دیا۔
روایتی کھیل کبڈی مالاکنڈ میں آہستہ آہستہ ختم ہوتا جارہا ہے ۔ مگر خیبر پختونخواہ کا محکمہ سپورٹس اس روایت کو ایک بار پھر زندہ رکھنے کیلئے صوبہ بھر میں ٹورنامنٹس کا انعقاد کر رہا ہے۔
مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ میں بھی کبڈی ٹورنامنٹ کاانعقاد ہوا جس میں ضلع بھر سے چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔ افتتاحی میچ میں مالاکنڈ کی ٹیم نے بٹ خیلہ کو پچیس کے مقابلے میں تیس پوائنٹ سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔
میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد میدان میں موجود تھیں۔ کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھا کر خوب داد سمیٹی۔