Friday, March 29, 2024

مالاکنڈ بحالی مرکز میں ری انٹیگریشن پروگرام کی اختتامی تقریب کا انعقاد

مالاکنڈ بحالی مرکز میں ری انٹیگریشن پروگرام کی اختتامی تقریب کا انعقاد
August 22, 2019
 پشاور (92 نیوز) مالاکنڈ بحالی مرکز میں ری انٹیگریشن پروگرام کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ وزیر اعلی نے سباؤن میں پروگرام کی کامیاب تکمیل پر موجود بچوں کو مبارکباد دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعلی خیبر پختون خواہ نے سباؤن بحالی نو مرکز مالاکنڈ کو ضلع خیبر منتقلی اور موجودہ بنیادی ڈھانچہ مالاکنڈ یونیورسٹی کے خواتین کیمپس کیلئے مختص کرنے کا اعلان کیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا سباؤن بحالی مرکز 2009 میں قائم کیا گیا تھا۔ سباؤن مرکز مالاکنڈ نے 220 معصوم بچوں کی بحالی کیلئے کورسز کروائے۔ کور کمانڈر پشاور بھی سباؤن مرکز میں اختتامی تقریب میں موجود تھے۔