Tuesday, May 14, 2024

مالا کنڈ میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی، پرائیویٹ اسکولز کھول دیے گئے

مالا کنڈ میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی، پرائیویٹ اسکولز کھول دیے گئے
August 15, 2020

مالا کنڈ ( 92 نیوز) حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے مالا کنڈ میں ڈویژن کے پرائیویٹ اسکولز کھول دیے گئے۔

حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے پرائیویٹ اسکولز کھول دیے گئے۔ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر پولیس نے سوات میں اسکول پرنسپل کو گرفتارکرلیا۔ محکمہ تعلیم نے کھلنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ 

حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر سوات میں پولیس نے کارروائی کرکے مٹہ کے نجی اسکول کے پرنسپل کو گرفتارکرلیا۔

ضلع بھر میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے کھلنے پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق پچیس اسکولز سیل کردیئے گئے۔ کئی اسکولز کے پرنسپلز کے خلاف این ڈی ایم اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔