Friday, May 17, 2024

مال گاڑی کی بوگیاں ٹریک سے اترنے پر کراچی وزیر مینشن کے قریب ٹریفک معطل

مال گاڑی کی بوگیاں ٹریک سے اترنے پر کراچی وزیر مینشن کے قریب ٹریفک معطل
January 29, 2019
کراچی ( 92 نیوز) مال گاڑی کی دو بوگیاں ٹریفک سے اترنے کے باعث کراچی کے وزیر مینشن کے قریب ٹریفک معطل ہو گئی ۔ ٹریفک پولیس نے مچھرکالونی وزیرمینشن کے قریب اترنے والی بوگیوں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہیوی لفٹرکی مددسےبوگیاں ہٹاکرٹریفک بحال کردی ۔ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹریک کی بحالی کے لیے ایک دن کی مہلت مانگی گئی تھی، ٹریک کی بروقت بحالی پر ایس ایس پی ٹریفک ڈاکٹر نجیب نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کیلئے نقد انعام اورتعریفی اسناد کا اعلان  کر دیا۔