Friday, April 26, 2024

مال روڈ پر بنک کے باہر ٹرانسفارمر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی

مال روڈ پر بنک کے باہر ٹرانسفارمر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی
October 4, 2019 ویب ڈیسک

 لاہور (92 نیوز) مال روڈ پر بنک کے باہر ٹرانسفارمر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں متعدد موٹر سائیکلیں اور دو کاریں آگ کی لپیٹ میں آ کر راکھ بن گئیں۔

آگ کے باعث بجلی کی تاریں بھی ٹوٹ کر سڑک پر گر گئیں ۔ بنک کا عملہ عمارت کے اندر محصور ہو گیا۔ آگ نے بینک کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں  کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔