Thursday, May 9, 2024

مافیا کی جڑیں مضبوط، ان کو کاٹتے ہیں تو دوبارہ نکل آتی ہیں، فردوس عاشق اعوان

مافیا کی جڑیں مضبوط، ان کو کاٹتے ہیں تو دوبارہ نکل آتی ہیں، فردوس عاشق اعوان
May 7, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا، مافیا کی جڑیں مضبوط ہیں، ان کو کاٹتے ہیں تو دوبارہ نکل آتی ہیں، ان کے غصے سے اگر رمضان بازاروں میں بہتری آئے تو غصہ قبول ہے۔ 

 

سستے رمضان بازار میں میڈیا سے گفتگو میں کہا، جمعہ الوداع پر تمام قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، خوش نصیب ہیں زندگی میں اہم دن دیکھنے کو ملا، آج شہری آرام سے رمضان بازاروں سے چینی لے رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا، عید کی خوشیاں کورونا کی وجہ سے تباہ ہو گئی ہیں۔ لاک ڈاون کی وجہ سے میٹھی عید کروہٹ میں بدل گئی ہے۔ لاک ڈاون نے موج مستیوں پر پانی پھیر دیا ہے، رمضان کے آخری عشرے میں بازاروں میں یلغار نہیں ہو سکے گی۔ ’’ جان ہے جہان ‘‘ کے فارمولے پر پی ٹی آئی عمل درآمد کروا رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، کورونا کا سائیکل بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، لاہور جیسے شہر میں وباء تئیس فیصد تک بھی گئی ہے۔ کورونا کی وباء کو روکنے کے لیے عوام کو گھروں تک محدود کیا گیا، عید کی روایتی خرید و فروخت میں تعطل کر کے حکومت خوش نہیں، لاک ڈاون عوام کی بہتری کے لیے لگایا گیا اور یہ مستقبل کے لیے بہتر نوید لیکر آئے گا۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب بولیں کہ، اسمارٹ لاک ڈاون کا توڑ اسمارٹ فون سے کرینگے۔ روایتی عید مبارک ویڈیو کانفرنسز کے ذریعے دینگے۔ رمضان بازاروں کو عمران خان اور عثمان بزدار کی قیادت میں عید بازار میں بدل دیا ہے، عوام رخ کر سکتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا، رمضان بازاروں میں لاپرواہی برادشت نہیں کرینگے، معیاری اور سستی چیزیں ہر بازار میں موجود ہیں، ٹیکس پییر کے پیسے سے عوام کو سبسڈی دے رہے ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے۔