Monday, September 16, 2024

ماضی کی صف اول کی ہیروئن شمیم آرا بھی چل بسیں

ماضی کی صف اول کی ہیروئن شمیم آرا بھی چل بسیں
August 5, 2016
لندن(92نیوز)ماضی کی صف اول کی ہیروئین ،پروڈیوسر اورہدایتکارہ شمیم آرا لندن میں طویل علالت کے بعد 78سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ کنواری بیوہ سے فلمی کیریئر کاآغاز کرنےوالی شمیم آرا نے کئی کامیاب فلموں میں یادگار کردار ادا کئے۔ تفصیلات کےمطابق اداکارہ شمیم آرا1938 میں  بھارتی شہر علی گڑھ میں پتلی بائی فیملی میں پید اہوئیں،1956 میں پتلی بائی فیملی لاہور کے دورہ پر تھی جب شمیم آرا کی  ملاقات معروف ڈائریکٹر نجم نقوی سے ہوئی وہ شمیم آرا سے اس قدر متاثرہوئے کہ انہیں اپنی فلم کنواری بیوہ میں کاسٹ کرلیا شیم آرا کی کامیابی کاسفر1960میں بننےوالی  فلم سہیلی سے شروع ہوا۔ اداکارہ شمیم آرا نے آگ کادریا،دیوداس،چنگاری،لاکھوں میں ایک ،انارکلی،ہمراز،صاعقہ ،سالگرہ ،فرنگی اورپہلی رنگین فلم نائلہ میں جانداراداکاری کی۔ ،شمیم آرا کو2010 میں برین ہمیبرج ہوا ان کابیٹاانہیں علاج کےلئے لندن لے گیا جہاں  وہ آج دارفانی سےکوچ کرگئیں۔