Sunday, September 8, 2024

ماضی کی روش دہرانے کی کوشش کی گئی تونتائج خراب نکلیں گے: نثار کھوڑو

ماضی کی روش دہرانے کی کوشش کی گئی تونتائج خراب نکلیں گے: نثار کھوڑو
August 28, 2015
کراچی (92نیوز) صوبائی وزیر تعلیم اور پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ اگر ماضی کی روش کو دہرانے کی کوشش کی گئی تونتائج خراب نکلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت مزید قائم رہے۔ اگر ماضی کی روش کو دہرانے کی کوشش کی گئی تونتائج خراب نکلیں گے۔ نثار کھوڑوکا کہنا تھا کہ صرف سندھ میں کرپشن کا تصور غلط ہے۔ اگرسندھ اور پیپلز پارٹی کو سیاسی اور ہر میدان میں جدوجہد کی سربراہی کرنے کی سزا دی جارہی ہے تو پھر پیپلز پارٹی گھبرانے والی نہیں۔ سندھ میں کرپشن کا تصور دینے والے نظر گھمائیں تو فرشتے دوسرے بھی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کیلئے امتحان ہے کہ وہ کب اپنے بھائی کی حکومت پر ہاتھ ڈالتے ہیں۔