Saturday, May 11, 2024

ماضی کی حکومتیں اشرافیہ کو فائدہ دیتی رہیں، وزیراعظم

ماضی کی حکومتیں اشرافیہ کو فائدہ دیتی رہیں، وزیراعظم
January 10, 2020
نوشہرہ (92 نیوز) پاکستان میں ماضی کی حکومتیں اشرافیہ کو فائدہ دیتی رہیں، ستر سالہ تاریخ میں عوام کی فلاح کے کاموں پر خرچ نہیں ہوا، وزیراعظم عمران خان نے نوشہرہ میں تقریب سے خطاب میں بولے کہ ایم ایل ون سے ریلوے میں انقلابی تبدیلی آئے گی، عمران خان نے نوشہرہ کے قریب اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈرائی پورٹ کی وجہ سے لوگوں کو روزگار ملے گا اور بہتری آئے گی،ڈرائی پورٹ پر شیخ رشید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،نوشہرہ کے لوگوں کو سیاسی شعور ہے جس کی وجہ سے وہ پی ٹی آئی کو کامیاب کرتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ستر سالہ تاریخ میں کبھی ریلوے پر پیسہ خرچ نہیں کیا،ریلوے جو انگریز چھوڑ کر گیا تھا ہم نے ان ٹریکس کو بھی کم کردیا۔عام آدمی ریلوے پر سفر کرتا تھا،ایم ایل ون منصوبے کے بعد ٹرین پشاور سے کراچی تک 8گھنٹے میں پہنچے گی،ریلوے کو اب پراییویٹ سیکٹر کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک سرکاری اسپتال میں پیدا ہوا تھا، ہم نے نچلے طبقے کو اوپر اٹھانا ہے،احساس پروگرام کے تحت نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، پچاس ہزار نوجوانوں کو اسکالر شپ دے رہے ہیں۔ وزیراعظم مزید بولے کہ ہائوسنگ منصوبے پر اس سال کام شروع کر دیں گے، 2020 ایسا سال ہوگا کہ اس میں پاکستان اس مقصد کی جانب گامزن ہوگا جس کے لیے یہ بنا تھا۔