Thursday, April 25, 2024

ماضی کی حکومتوں کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، عمر ایوب

ماضی کی حکومتوں کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، عمر ایوب
November 20, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ماضی کی حکومتوں کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آنے والے دنوں میں بجلی سستی ہو گی۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور معاون خصوصی پٹرولیم ڈویژن ندیم بابر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ عمر ایوب نے کہا متبادل توانائی پالیسی پر عملدرآمد سے بجلی سستی ہو گی۔ شمسی، ہوا، پانی اور باگاس سے بجلی پیدا کی جائے گی۔ یہ بجلی سستی اور ماحول دوست بجلی ہے۔ عمر ایوب کا کہنا تھا 2030 تک 20 ہزار میگاواٹ بجلی متبادل ذرائع سے حاصل ہو گی۔ 65 فیصد تک بجلی کی پیداوار سستی اور ماحول دوست ہو گی ۔ انہوں نے کہا متبادل توانائی کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو سکتی ہے۔ 700 ملین ڈالر کے گیارہ منصوبوں پر کام شروع ہے۔ عمر ایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 229 ارب روپے کی وصولیاں ہم نے کیں۔ بجلی چوری اور نادہندگان سے 111 ارب کی وصولیاں کیں۔ معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر کا کہنا تھا متبادل توانائی پالیسی پر 6 ماہ تک سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی۔ دنیا بھر سے پاکستان کی متبادل توانائی پالیسی کو سراہا گیا۔ پالیسی کےتحت ہیشگی ٹیرف کا سسٹم ختم کر دیا گیا۔ پالیسی میں مختلف اہداف کا تعین کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت ڈنمارک متبادل توانائی سے سب سے زیادہ بجلی پیدا کر رہا ہے۔ ہم ہر سال اوپن بڈنگ کے ذریعے کنٹریکٹ ایوارڈ کریں گے۔ ندیم بابر بولے پالیسی کے تحت درآمدی مشینری بھی یہاں بنائی جائے گی۔ جو مشینیں ہم باہر سے منگواتے ہیں وہ خود بنائیں گے۔ سولر پینل اور ونڈ ٹربائینز کیلئے مختلف کمپنیاں رابطہ کر رہی ہیں۔