Thursday, March 28, 2024

ماضی میں کسی حکومت نے شجرکاری پر توجہ نہیں دی، فواد چودھری

ماضی میں کسی حکومت نے شجرکاری پر توجہ نہیں دی، فواد چودھری
November 20, 2021 ویب ڈیسک

جہلم (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ماضی میں کسی حکومت نے شجرکاری پر توجہ نہیں دی۔

وزیر فواد چودھری نے جہلم میں تقریب سے خطاب میں کہا وزیراعظم عمران خان ہمارے محسن ہیں، ہم وہ منصوبے لائے جس کا ماضی میں سوچا بھی نہیں تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں جنگلات کو تباہ کیا گیا اور کنکریٹ کا جنگل کھڑا کر کے ماحول کو تباہ کیا گیا، 25 ایکڑ جگہ پر 20 ہزار درخت لگانے جا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان اگلی نسلوں کا سوچتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت زرعی معیشت اور صنعت کو فروغ مل رہا ہے۔ اب کسانوں کو پہلی بار فصلوں کی پوری قیمت مل رہی ہے۔

فواد چودھری نے مزید کہا پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی مہنگائی ہے۔ اگلے 6 یا 8 ماہ میں مہنگائی نیچے آجائے گی۔