Thursday, March 28, 2024

ماضی میں کرپشن کی گئی اس کا حساب دینا پڑے گا ، وزیر اطلاعات فواد چودھری

ماضی میں کرپشن کی گئی اس کا حساب دینا پڑے گا ، وزیر اطلاعات فواد چودھری
November 26, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے شریف برادران پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ماضی میں کرپشن کی گئی اس کا حساب دینا پڑے گا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں فواد چودھری نے کہا اگر یہ 10سال مزید رہ جاتے تو پورا ملک بیچ کھاتے۔ اللہ کا شکر ہے ان سے جان چھوٹ گئی ہے۔ یہ اب قصہ پارینہ ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چودھری نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے نوید سنائی کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے اولین سو روز میں الحمد للہ پاک یونیورسٹی آف میڈیا سائنسز کے قیام کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا منصوبہ دے کر ہماری حکومت نے پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کی بہتری کے لئے سب سے بڑا حصہ ڈالا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے یہ تیاری اپنے سو روزہ ایجنڈا کے مطابق کی ہے۔