Sunday, May 5, 2024

ماضی میں کبھی دھاندلی کی تحقیقات نہیں ہوئیں، اب لوگ دھاندلی کے نام سے بھی گھبرائیں گے:عمران خان

ماضی میں کبھی دھاندلی کی تحقیقات نہیں ہوئیں، اب لوگ دھاندلی کے نام سے بھی گھبرائیں گے:عمران خان
May 7, 2015
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ نادرا کی آفیشل رپورٹ ٹریبونل نے دے دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے بعد لوگ دھاندلی کرنے سے بھی ڈریں گے۔ جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن یہ بھی فیصلہ کرےگی کہ دھاندلی کس وجہ سے کی گئی، اب لوگ دھاندلی کے نام سے بھی گھبرائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ ماضی میں کبھی بھی اس طرح دھاندلی کی تحقیقات نہیں کی گئیں۔ تیس پولنگ سٹیشنوں سے ایک ہی سیریل نمبر کے بیلٹ بکس ملے ہیں۔ نادرا کی آفیشل رپورٹ ٹریبونل نے دےدی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی انکوائری سے سب کچھ واضح ہو جائے گا۔