Friday, May 3, 2024

ماضی میں دھاندلی کس نے کی، فائدہ کس لاڈلے کو ہوا؟، فواد چوہدری

ماضی میں دھاندلی کس نے کی، فائدہ کس لاڈلے کو ہوا؟، فواد چوہدری
January 3, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے نواز شریف پر جوابی وار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ماضی میں دھاندلی کون کرتا رہا ، فائدہ کس لاڈلے نے اٹھایا؟ ۔ ابھی اکھاڑا لگا نہیں اور پہلوان بھاگ رہا ہے ۔ نوازشریف دھمکیاں نہ دیں،ہمت کرکے سازش بے نقاب کریں ۔ قوم جاننا چاہتی ہے شریف برادران سعودی عرب کیوں گئے۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف عدلیہ اور فوج کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور اداروں کو متنازع بنانا چاہتے ہیں ۔ وہ ہمت کریں اور ایک بار بتاہی دیں کہ سازش کون کررہاہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ایف زیڈ ای کمپنی نواز شریف کی ملکیت ہے ۔ نواز شریف بتائیں 300 ارب روپے آپکی کمپنی میں کیسے ٹرانسفر ہوئے؟ ۔
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نواز شریف کے اکاؤنٹ امریکا میں اور بچے برطانیہ میں ہیں ۔ خارجہ پالیسی نہیں بنائی کئی ممالک سے خانداتی تعلقات بنا لئے ۔ نواز شریف نے 2018 کے انتخابات سے پہلے ہی واویلہ شروع کر دیا ۔
ترجمان پی ٹی آئی نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ ایک شخص نااہل ہو کر پنجاب ہاؤس کیوں استعمال کر رہا ہے۔ خطاب کرنا ہوتا ہے تو صحافیوں کو زحمت کیوں دیتے ہیں ؟۔