Sunday, September 8, 2024

ماشکیل میں پاکستانی سروے ٹیم پر ایرانی فورسز کی فائرنگ

ماشکیل میں پاکستانی سروے ٹیم پر ایرانی فورسز کی فائرنگ
March 27, 2016
  کوئٹہ(92نیوز)بلوچستان  کے  سرحدی علاقے ماشکیل  میں پاکستانی سروے ٹیم پر ایرانی فورسز کی فائرنگ سے پاکستانی اہلکار بال بال بچ گئے۔ تفصیلات  کےمطابق  ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں پاک ایران سرحد پر ایرانی فورسز نے پاکستان سروے ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی تاہم فائرنگ سے پاکستانی اہلکار بال بال بچ گئے لیویز ذرائع کے مطابق سروے ٹیم  سرحد  پر  قائم چیک پوسٹ کے معائنے کےلئے جارہی تھی کہ چیک پوسٹ دونوں ملکوں میں  سے کس کے  حدود میں ہے۔ فائرنگ  واقعہ کے خلاف پاکستان  نے  ایران سے  احتجاج کیا ہے۔