Thursday, March 28, 2024

ماسکو،العربیہ فیشن ڈیز کے نام سے تین روزہ فیشن شوز کا انعقاد

ماسکو،العربیہ فیشن ڈیز کے نام سے تین روزہ فیشن شوز کا انعقاد
October 29, 2018
ماسکو ( 92 نیوز)روس کے دارالحکومت ماسکو میں العربیہ فیشن ڈیز کے نام سے تین روزہ فیشن شوز کا انعقاد کیا گیا، جس میں مشرق وسطیٰ کے لباس، فیشن، ڈیزائن، قومی عطر اور زیورات کواجاگر کیا گیا، روسی ماڈلز نے ریمپ پر  جلوے بکھیرے۔ دارالحکومت ماسکو میں العرب فیشن ڈیز کے نام سے تین روزہ فیشن شوز کا میلہ سجایاگیا جس  میں ترکی، بحرین، دبئی، اومان، اردن اور مصرکے سفیروں، پاکستانی کمیونٹی اور روسی فیڈریشن کی اہم شخصیات نے شرکت کی،  فیشن کی دنیا کی نامور سٹارز نے خصوصی طور پر فیشن شوز میں شرکت کی۔ فیشن شومیں بچوں کے ملبوسات کی بھی نمائش کی گئی۔ ماڈل بچوں اور بچیوں نے ریمپ پر    واک بھی کی ۔ فیشن شو کے اختتام پر العربیہ فیشن ڈیز کی آرگنائزر لوئزا ایوئیر اور لاناایوئیر  نے اماتو،عرب ڈیزائنر ریان السلیمانی، روسی ڈیزائنر نائرہ آرتونین اور دیگر ڈیزائنرز میں ایوارڈز تقسیم کئے ۔