Sunday, September 8, 2024

ماسکو: کالے کاغذ کو کرنسی نوٹوں میں تبدیل کرنیکا جھانسہ دینے والے دو افریقی گرفتار

ماسکو: کالے کاغذ کو کرنسی نوٹوں میں تبدیل کرنیکا جھانسہ دینے والے دو افریقی گرفتار
August 20, 2015
ماسکو (ویب ڈیسک) روس میں کالے کاغذ کو کرنسی نوٹوں میں تبدیل کرنے کا جھانسہ دینے والے دو افریقی فراڈیوں کو ماسکو پولیس نے دھر لیا ہے۔ ماسکو میں افریقی ملک کے دو باشندے کالے کاغذوں کو سو ڈالر کے نوٹ میں تبدیل کرنے کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے۔ دونوں فراڈئیے لوگوں کو ایک کیمیکل ڈال کر کرنسی نوٹ بنانے کا جھانسہ دیتے اور ان سے اصلی نوٹ بٹور لیتے جن کے بدلے میں جعلی نوٹ تھما دئیے جاتے۔ ماسکو پولیس نے چھاپہ مار کر اڑتیس اور تینتالیس سالہ دو افریقی باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملزموں سے ڈالر سائز کے کالے کاغذوں کے ستاون پیکٹ برآمد کر لیے ہیں۔ گرفتار ملزموں کو جعلسازی کے مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔