Sunday, May 12, 2024

ماسکو میں چینی اور بھارتی وزرائے فاع میں ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں

ماسکو میں چینی اور بھارتی وزرائے فاع میں ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں
September 5, 2020

ماسکو( 92 نیوز) روسی دارالحکومت ماسکو میں چینی اور بھارتی وزرائے دفاع میں ملاقات  کی تفصیلات سامنے آگئیں۔چین کا کہنا ہے وہ اپنی سرزمین سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا،،اور کشیدگی کا ذمہ دار بھارت ہے۔

چینی وزیردفاع نےدو گھنٹےسےطویل ملاقات میں راج ناتھ سنگھ کوپیغام دیا کہ سرحد پر جاری حالات اور تناؤ کی وجہ اور حقیقت بہت واضح ہےاوراس کی تمام  ذمہ داری بھارت پرعائد ہوتی ہے ۔

ملاقات کے کئی گھنٹوں بعدبھی انڈیا نےکوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیاتاہم بھارتی وزیر دفاع نے اس ملاقات کی تصویر ٹویٹ کی۔

دوسری جانب  لداخ کے دو روزہ دورے پر گئے ہوئے انڈین آرمی چیف جنرل منوج ناروان نےکہاہےکہ ایل اے سی پر صورتحال کافی سنگین ہےلیکن  وہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔