Wednesday, April 24, 2024

ماسکو میں شدید برف باری سے پورے شہر نے سفیدی کی چار اوڑھ لی

ماسکو میں شدید برف باری سے پورے شہر نے سفیدی کی چار اوڑھ لی
January 27, 2019
ماسکو (92 نیوز) روس کے دارالحکومت ماسکو میں شدید برف باری سے پورے شہر نے سفیدی کی چار اوڑھ لی ۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ گزشتہ ستر برس میں ماسکو میں ہونے والی  شدید ترین برفباری ہے جس کی وجہ سے شہر بھر میں سڑکیں برف سے اٹ گئیں۔ ٹریفک بھی  سست روی کا شکار ہے جبکہ سڑکوں پر برف اور پھسلن کی وجہ سے۔ راہگیروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ماسکو کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے روایتی طریقوں کے ساتھ ساتھ  بھاری مشینری کی مدد سے  سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات کی جانب سے 30 جنوری تک شدید برفباری جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔