Thursday, April 25, 2024

ماسکو میں سینتیسویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے

ماسکو میں سینتیسویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے
June 21, 2015
ماسکو (ویب ڈیسک) روس کے شہر ماسکو میں سینتیسویں بین الاقوامی فلم میلے کی رنگارنگ افتتاحی تقریب ہوئی۔ فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔ ماسکو کے فلم میلے کے دورانیے میں روسی معاشی بحران کی بنا پر دو دن کی کمی کی گئی ہے اور میلہ چھبیس جون کو ختم ہو جائے گا۔ ماسکوکے روسیا سینما ہال کے سامنے افتتاحی تقریب کے دوران روسی اداکاروں اور دیگر مہمانوں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتے ہوئے تصاویر بنوائیں۔ فیسٹیول میں اطالوی فلم فلورنس فلائٹ کلب تیسری بار پیش کی جائے گی جو ایک ریکارڈ ہے۔ ماسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کانز فلم میلے کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا فلمی ایونٹ ہے۔ ماسکو فلمی میلے کا افتتاح ‘‘وولف ٹوٹیم’’ فلم دکھا کر کیا جائے گا۔ ماسکو کے شائقین کو اس فیسٹیول کے دوران ایک سو ستر فلمیں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ ایوارڈ جیتنے کی دوڑ میں بارہ فلموں میں تین روسی فلمیں بھی شامل ہیں۔