Monday, September 16, 2024

ماسکو میں برفباری نے ملکی تاریخ کا ریکارڈ توڑ دیا

ماسکو میں برفباری نے ملکی تاریخ کا ریکارڈ توڑ دیا
February 5, 2018

ماسکو ( 92 نیوز ) روسی دارالحکومت ماسکو میں برفباری نے ملکی تاریخ کے سب ریکارڈ توڑ ڈیئے ۔

ماسکو میں سڑکوں اور عمارتوں پر ہر طرف برف ہی برف نظر آرہی ہے ۔ 17 انچ تک ہونے والی برفباری نے ہزاروں درختوں کو ڈھانپ دیا ۔ جس سے بجلی کا نظام بھی معطل ہو گیا ۔

مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔ 15 ہزار گاڑیاں اور 70 ہزار کارکن برف ہٹانے میں مصروف ہیں ۔