Saturday, April 20, 2024

ماسکو میں اپوزیشن امیدوار بلدیہ انتخابات سے باہر ، عوام سڑکوں پر نکل آئے

ماسکو میں اپوزیشن امیدوار بلدیہ انتخابات سے باہر ، عوام سڑکوں پر نکل آئے
July 22, 2019
ماسکو  (92 نیوز) ماسکو میں اپوزیشن امیدواروں کو بلدیہ کےانتخابات سے باہر کیے جانے پر ہزاروں لوگ سڑکوں پر آ گئے۔الیکشن حکام نے بلدیہ کی 45 سیٹوں کے مقابلے سے اپوزیشن کے تیس کے قریب امیدواروں کو باہر کر دیا ہے۔ انتخاب سے نکالے جانے والے امیدواروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بلدیہ پر قابض روسی صدر کے وفاداروں کو چیلنج کیا تھا، اسی لیے انہیں باہر کیا گیا۔ مظاہرین جن کی قیادت کریملن کے سخت ناقد الیکسی ناوالنی کر رہے تھے، حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ امیدواروں کو 8 ستمبر کے الیکشن میں حصہ لینے دیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان کو بتائیں گے یہ ایک خطرناک کھیل ہے۔ ہم اپنے امیدواروں کے لیے لازمی لڑے گے۔