Sunday, May 19, 2024

ماسکو میں افغان امن مذاکرات کانفرنس کا انعقاد ، امن کیلئے مختلف تجاویز پر غور

ماسکو میں افغان امن مذاکرات کانفرنس کا انعقاد ، امن کیلئے مختلف تجاویز پر غور
November 9, 2018
ماسکو (92 نیوز) روسی دارلحکومت ماسکو میں افغان امن مذاکرات کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں امن کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ افغان امن مذاکرات کانفرنس میں طالبان کے پانچ رکنی وفد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے علاوہ بھارتی وفد اور افغانستان امن قونصل کا چار رکنی وفد بھی موجود تھا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان اور طالبان کے درمیان امن کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں جس سے خطے میں امن کا قیام ممکن ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات کا مقصد افغان حکام اور طالبان کو آمنے سامنے لانا تھا۔ طالبان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ یہاں مذاکرات کے لئے نہیں بلکہ افغانستان کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لئے آئے ہیں جبکہ افغان امن قونصل کی سربراہ حبیبا سرابی کا کہنا تھا کہ براہ راست بات چیت کے ذریعے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سیکیورٹی سمیت دیگر مسائل کو زیر غور لایا گیا۔