Sunday, September 8, 2024

ماسکو سے ڈی پورٹ پاکستانی کچھ دیر بعد دبئی پہنچ رہے ہیں

ماسکو سے ڈی پورٹ پاکستانی کچھ دیر بعد دبئی پہنچ رہے ہیں
March 25, 2016
دبئی(92نیوز)ماسکو  سے ڈی  پورٹ ہونے والے پاکستانی  تاجر  کچھ  دیر میں دبئی  پہنچ رہے  ہیں جہاں  سے  ایمریٹس  کی  تین  پروازوں   کے ذریعے  آج انہیں  پاکستان  لایا  جائے   گا دیار غیر میں  پھنسے پاکستانیوں  کی وطن  واپسی کے لئے نائنٹی   ٹو نیوز  کی کاوش  کیسے رنگ لا رہی ۔ تفصیلات کےمطابق  نائنٹی ٹو نیوز  بنا  پھر مشکل میں گرفتار پاکستانیوں کی  آواز ماسکو میں پھنسے پاکستانی تاجروں کا  معاملہ  نائنٹی ٹو نیوز نے  تئیس مارچ کی رات  گیارہ  بج کر ستائیس منٹ پر بریک  کیا۔ نائنٹی ٹو  نیوز کی جانب سے  خبر  سامنے  آنے پر  حکام  فوری  حرکت  میں  آئے اور   وہ دیار  غیر میں  پھنسے  تاجروں کی  واپسی کا بندوبست کرنے لگے۔ کراچی لاہور اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والےایک سو  بتیس  تاجر بزنس ٹور پربدھ کو ماسکو پہنچے تو ہوائی اڈے سےنکلتے ہی روسی حکام نے انہیں روک لیا اور سکیورٹی وجوہات  پر  کئی  گھنٹے تک  ایئر پورٹ لاؤ نج میں محصور رکھا ۔ نائنٹی  ٹو نیوز  معاملہ سامنے لایا  تو  روس میں موجود پاکستان کا سفارتی عملہ  تاجروں کی مدد کو  پہنچ گیا۔ تاجروں میں سے اڑتالیس کو  استنبول  ڈی پورٹ کردیا گیا جہاں ترک  حکام نے ان سے پوچھ گچھ کی جبکہ باقی تاجروں کو    دبئی  بھیج   دیا گیا جہاں سے یہ  تمام افراد ایمریٹس کی تین مختلف  پروازوں سے  آج صبح   چار بجے  کراچی ،پانچ بجے اسلام آباد اور آٹھ بجے  لاہور پہنچیں گےجہاں  اہل خانہ  بے  چینی سے ان کا انتظار کر رہے  ہیں۔