Tuesday, May 21, 2024

ماسکو ، روس میں صدر ولاد یمیر پیوٹن کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے

ماسکو ، روس میں صدر ولاد یمیر پیوٹن کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے
May 6, 2018
ماسکو (92 نیوز) روس میں صدر ولادی میر پیوٹن کی چوتھی مدت کے لیے حلف برداری سے قبل ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ مظاہروں پر قابوپانے کیلئے پولیس نے شرکا پر دھاوا بول دیا اور اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی سمیت سیکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹس کے مطابق الیکسی نوالنی نے روس کے 90 سے زیادہ شہروں اور قصبوں میں لوگوں  سے صدر پیوٹن کے طرز حکمرانی کے خلاف مظاہروں کی اپیل کی تھی۔ پولیس نے الیکسی نوالنی کو ماسکو کے وسطی چوک میں نوجوانوں کی ریلی میں شریک ہوتے ہی حراست میں لے لیا۔ الیکسی نوالنی کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے بھی روک دیا گیا تھا ۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔