Thursday, May 9, 2024

ماسک نہ پہننے والوں کےخلاف ایکشن ہو گا ، ڈاکٹر ظفر مرزا

ماسک نہ پہننے والوں کےخلاف ایکشن ہو گا ، ڈاکٹر ظفر مرزا
June 7, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے ہمیں شہریوں کی حفاظت عزیز ہے۔ ماسک نہ پہننے والوں کےخلاف ایکشن ہو گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ تحقیق کے مطابق ماسک کا درست استعمال کورونا کی روم تھام میں معاون ہے۔ عوامی اور پر ہجوم مقامات پر ماسک کا استعمال ضروری قرار دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے 74 فیصد افراد کی عمریں 50 سال سے زائد تھیں۔ کورونا سے اب تک 34 فیصد مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ماسک کے بغیر نظرآنے والے کو پہلے تنبیہ کی جائے گی پھر ایکشن لیا جائے گا۔ ماسک نہ پہنے والوں کے خلاف سزا کا تعین صوبائی حکومتیں کریں گی۔