Friday, May 17, 2024

ماس ریسلنگ ورلڈ کپ، پاکستان نے مختلف کیٹیگریزمیں تین میڈلز جیت لیے

ماس ریسلنگ ورلڈ کپ، پاکستان نے مختلف کیٹیگریزمیں تین میڈلز جیت لیے
June 20, 2021

تاشقند (92 نیوز) پاکستان نے ازبکستان میں کھیلے گئے ماس ریسلنگ ورلڈ کپ میں مختلف کیٹیگریزمیں تین میڈلز جیت لیے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے ایونٹ میں پہلی دفعہ تین میڈلز اپنے نام کیے۔

ایونٹ ازبکستان کے شہر کھیوا میں کھیلا گیا،جس میں پاکستان، روس، تاجکستان، یوکرائن، بنگلہ دیش، ہنگری، قازقستان، ازبکستان اور کرغزستان کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف کیٹیگریز میں تین میڈلز اپنے نام کیے۔

زین عمر نے 50 کلو گرام کیٹگری میں سلور میڈل، سید اورنگزیب شاہ نے 80  کلوگرام کیٹگری میں سلور میڈل جبکہ محمد سعد نے 60 کلو گرام کیٹگری میں برونز میڈل حاصل کیا۔