Saturday, May 4, 2024

مارگلہ ہلز کٹائی کیس:عدالت کا سی ڈی اے کو 2 ماہ میں قوانین بنانے کا حکم

مارگلہ ہلز کٹائی کیس:عدالت کا سی ڈی اے کو 2 ماہ میں قوانین بنانے کا حکم
January 8, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) عدالت نے سی ڈی اے کو مارگلہ پہاڑیوں کی کٹائی کے کیس میں 2 ماہ میں قوانین بنانے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مارگلہ کی پہاڑیوں کی کٹائی کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پہلے 20 سال وفاق کو پنجاب چلاتا رہا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کا بچپن گزر چکا ہے۔ اب آپ بڑھاپے کی طرف جا رہے ہیں۔ زبانی کلامی جائیدادیں الاٹ کر دی جاتی ہیں۔
دوسری طرف چیف جسٹس نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ عدالتی اصلاحات نہیں ہو رہیں۔ بتایا جائے نظام عدل میں اصلاحات لانا کس کا کام ہے؟؟ آج تک پارلیمنٹ نے نظام عدل میں اصلاحات کے لئے کتنے قوانین بنائے۔
چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ اب عدالت نظام عدل میں اصلاحات لے کر آئیگی پھر یہ کوئی نہ کہے کہ سپریم کورٹ عدالتی دائرہ اختیار سے تجاوز کر رہی ہے۔
ادھر عدالت نے سی ڈی اے کو 2 ماہ میں قوانین بنانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔