Sunday, September 8, 2024

مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں دو ہزار برس قدیم تہذیب کے آثار دریافت

مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں دو ہزار برس قدیم تہذیب کے آثار دریافت
January 9, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد سے مغرب کی جانب مارگلہ کی پہاڑیوں میں 3ہزار فٹ کی بلندی پر ماہرین آثار قدیمہ نے ایک نئی تہذیب کے آثار دریافت کئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ یہ آثار دوہزار سال قبل کی کشان تہذیب کے ہیں جہاں ایک میدان میں اس دور کی خستہ حال تاریخی عمارت اور یادگار کے آثار اب بھی موجود ہیں۔ محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق 2 ہزارسال قبل سینٹرل ایشیا ئی ریاستوں سے کشان قوم مارگلہ کی ان پہاڑیوں میں آباد ہوئی جنہوں نے یہ یادگار تعمیر کروائی جو اس وقت کی طرز تعمیر کا منفرد نمونہ ہے۔ تاریخی حوالے بتاتے ہیں کہ 1000سال پہلے محمود غزنوی نے پنجاب میں داخلے کیلئے مارگلہ کے اسی پہاڑی راستے کو عبور کیا اور ایک فوجی چوکی قائم کی اور اس مقام پر یہ مسجد اور تالاب تعمیر کیا۔ مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن سے کشان دور کے سکے اور کئی نادر اشیاءبھی ملی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس نئی تہذیب کی دریافت سے دنیا بھر کے سیاحوں کا رخ اس وادی کی جانب مڑ سکتا ہے لیکن اس کیلئے حکومت کو اس نئی تہذیب سے دنیا کو متعارف کروانا اور سیاحوں کو سہولیات دینا ہونگی۔ margala-1 margala-2 margala-3 margala-4 margala-5 margala-6 margala-7