Saturday, May 11, 2024

مارکیٹوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں نے مشکل میں ڈال دیا ، اسلم اقبال

مارکیٹوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں نے مشکل میں ڈال دیا ، اسلم اقبال
May 12, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تاجروں نے مجھے مشکل میں ڈال دیا ہے ،  انارکلی، اچھرہ اور دیگر بازاروں کی وڈیو دیکھیں تو خوف آیا ، ہم راتوں کو سوتے نہیں،لیکن آپ نے چند پیسوں کی خاطرکیا کیا۔

مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کے حوالے سے لاہور چیمبر آف کامرس میں اہم اجلاس ہوا  جس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے خصوصی شرکت کی  صوبائی وزیر صنعت تاجروں پر برس پڑے ، کہا کہ  میں نے  آپ  کا وکیل  بن کر مارکیٹیں کھلوادیں، لیکن آپ نے مجھے  مشکل میں ڈال دیا ہے، آپ لوگوں نے بڑی زیادتی کی ہے ، دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف  آپ جارہے ہیں۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ آپ نے میرے ساتھ بڑی زیادتی کی ہے، ہم راتوں  کو  سوتے نہیں، لیکن آپ  لوگوں نے چند پیسوں کی خاطر کیا کیا، انار کلی، اچھرہ اور دیگر بازار کی وڈیو دیکھیں تو خوف آیا، آپ  لوگوں  نے  زندگیاں  داؤ پر لگا دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  آپ نے زندگیاں داؤ پر لگا دی ہیں، اگر  آپ  کچھ  شرائط پر کاربند ہونگے تو کاروبار  چلے گا، اس وقت سب یونینز میرے پاس  تھیں  کہ ہم ذمہ داری  لیں گے،اب کہاں ہیں  یونینز.؟۔

میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ حکومت کو کورونا کے خطرات اور معیشت کی بحالی کے چیلنجز کا سامنا ہے، عوام کے تعاون  اور اداروں کی محنت سے دونوں محاذوں پر بیک وقت لڑرہے ہیں، عام آدمی کی معاشی مشکلات کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں نرمی کی ۔