Sunday, September 8, 2024

مارک مارکوئز نے مسلسل تیسری بارانڈیانا پولس موٹو جی پی ٹائٹل جیت لیا

مارک مارکوئز نے مسلسل تیسری بارانڈیانا پولس موٹو جی پی ٹائٹل جیت لیا
August 10, 2015
انڈیانا (ویب ڈیسک) ہسپانوی رائیڈر مارک مارکوئز نے مسلسل تیسری بار انڈیانا پولس موٹو جی پی کا ٹائٹل جیت لیا۔ جارج لورینزو دوسرے نمبر پر رہے۔ انڈیانا پولس موٹو جی پی ریس امریکی ریاست انڈیانا میں منعقد ہوئی جس میں سپین سے تعلق رکھنے والے دو بار کے دفاعی چیمپئن مارک مارکوئز نے تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بائیس سالہ مارک مارکوئز نے انڈیانا پولس موٹو جی پی ریس کا آغاز پول پوزیشن سے کیا۔ ریس میں حصہ لینے والے رائیڈرز نے خوب بائیک دوڑائے اور ایک دوسرے پر سبقت لینے کیلئے خوب مہارت کا مظاہرہ کیا۔ مارک مارکوئز مقررہ فاصلہ اکتالیس منٹ اور پچپن اعشاریہ تین سات سیکنڈ میں طے کرکے سب سے تیز ترین رہے۔ دوسرے نمبر پر سپین کے ہی جارج لورینزو رہے انہوں نے مقررہ فاصلہ بیالیس منٹ اور ایک اعشاریہ تین تین سیکنڈ میں طے کیا جبکہ اٹلی کے ویلن ٹینو روسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مارک مارکوئز نے دو ہزار چودہ میں اٹھارہ ریسوں میں سے تیرہ میں کامیابی حاصل کی۔