Sunday, May 5, 2024

مارک سیگل کے ویڈیو لنک بیان کا انتظام نہ کرنے پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب

مارک سیگل کے ویڈیو لنک بیان کا انتظام نہ کرنے پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب
June 16, 2015
اسلام آباد (92نیوز) بینظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کے ویڈیو لنک بیان کے انتظامات نہ کرنے پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بینظیر قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے کی۔ سماعت کے دوران فاضل عدالت کے جج نے امریکی صحافی مارک سیگل کے ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کرنے کیلئے انتظامات مکمل کر کے رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور وفاقی سیکرٹری داخلہ شاہد خان سے اس حوالہ سے جواب طلب کر لیا ہے۔ سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل ملک رفیق نے خرابی صحت کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی جس پر فاضل عدالت نے مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔