Tuesday, May 14, 2024

    مارک سیگل کے بیان پر جرح کے لئے انتظامات مکمل  

      مارک سیگل کے بیان پر جرح کے لئے انتظامات مکمل  
November 3, 2015
راولپنڈی(92نیوز)مارک سیگل کے بیان پر جرح کے لئے انتظامات مکمل ہو گئے  امریکی صحافی  مارک سیگل پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر  تیس منٹ پر ویڈیو لنک کےذریعے جرح کے لئے دستیاب ہوں گے۔ تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے سینئر آفیسر بلال یاسین کی  موجودگی میں جرح ہو گی ،جرح کے دوران مارک سیگل کے ساتھ ان کا ایک وکیل بھی موجود ہو گا۔ پراسیکیوٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کوشش ہو گی کہ صرف متعلقہ وکلا ہی مارک سیگل پر جرح کریں مارک سیگل پر جرح کے بعد کیس حتمی مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔