Friday, April 26, 2024

مارک سیگل نے بے نظیر کے قتل کا ذمہ دار پرویز مشرف کو ٹھہرادیا

مارک سیگل نے بے نظیر کے قتل کا ذمہ دار پرویز مشرف کو ٹھہرادیا
October 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز) بےنظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ مارک سیگل کے بیان کی کاپی نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی،مارک سیگل نے اپنے بیان میں بے نظیربھٹو کے قتل کا ذمہ دار پرویز مشرف کو قرار دیاہے۔ تفصیلات کےمطابق مارک سیگل کے بیان کے مطابق بے نظیربھٹو نے دبئی سے پرویز مشرف کو جان کو لاحق خطرات کے بارے میں خط لکھا،گلف خفیہ ایجنسی نے ایک  کال بھی ٹریس کی جس میں بے نظیر بھٹو کو قتل کرنے کی منصوبہ کی جارہی تھی،کال کے مطابق پرویز مشرف کے تین ساتھی بے نظیر بھٹو کے قتل کی منصوبہ بندی کرچکے تھے، بے نظیر بھٹو کو دھمکیوں کے باوجود مشرف نے غیرملکی سیکیورٹی عملہ لانے کی درخواست بھی مسترد کردی، بے نظیر بھٹو کی سیکیورٹی کے لیے کالے شیشوں والی گاڑیوں کی درخواست بھی مستردکرد گئی، پرویز مشرف نے وعدہ کیا تھا کہ بی بی کی سیکیورٹی کے لیے موبائیل جیمرز دیے جائیں گے،لیکن جب سانحہ کارساز ہوا تو پتہ چلا کہ مشرف کی جانب سے دیئے گئے موبائل جیمرز ناکارہ ہیں، بیان کے مطابق  مارک سیگل کے سامنے بے نظیر بھٹو کوپرویز مشرف کی دھمکی آمیز کال آئی، پرویز مشرف کی کال سننے کے بعد بے نظیربھٹو شدید پریشان ہوئیں،امریکی رکن کانگریس ٹام لینٹاس نے بھی بے نظیربھٹو کو پرویز مشرف  کا پیغام دیا، ٹام لینٹاس نے کہا پرویز مشرف کا اصرار ہے کہ بی بی الیکشن  سے قبل پاکستان نہ آئیں،مارک سیگل نے یکم اکتوبر کو انسداد دہشتگردی عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا،مارک سیگل کے بیان پر جرح کے لیے نقول فریقین کوجاری کی گئیں اب جرح نومبر میں ہوگی۔