Thursday, March 28, 2024

مارک زکربرگ اور انکی اہلیہ کا طبی شعبے میں تحقیق کیلئے خطیر رقم دینے کا اعلان

مارک زکربرگ اور انکی اہلیہ کا طبی شعبے میں تحقیق کیلئے خطیر رقم دینے کا اعلان
September 22, 2016
سان فرانسسکو (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ نے طبی شعبے میں تحقیق کے لیے تین ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سان فرانسسکو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مارک زکربرگ کی اہلیہ پریسیلا چن نے کہا کہ یہ فنڈ چن زکربرگ نامی ادارے کی جانب سے دیا جائے گا جسے انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر دسمبر دو ہزار پندرہ میں قائم کیا تھا۔ مسز چن زکربرگ کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی مستقبل قریب میں قائم ہونے والے بایو حب نامی ریسرچ سینٹرکے لیے ساٹھ ملین دینے کا وعدہ کرچکی ہیں۔ مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ اس فنڈ کے ذریعے مختلف بیماریوں کے طریقہ علاج کی دریافت میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ اس سے قبل زکربرگ اور ان کی اہلیہ پریسیلا چن نے بیٹی کی پیدائش پر فلاحی کاموں کے لیے پینتالیس ارب ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔